حیدرآباد ۔10؍ مارچ ( سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر رائو 12؍ مارچ کے روز کاماریڈی ڈیویژن کے سداشیو نگر کا دورہ کررہے ہیں۔ چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر رائو 12؍ مارچ کے روز مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت انجام دئیے جانے والے کاموں کا یہ آغاز کریں گے ۔چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کاموں کے آغاز کے بعد مزدوروں سے مل کر دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔