چیف منسٹر کا آج دورہ منچریال

حیدرآباد۔26فبروری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے وزیراعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے 27فبروری کو ضلع منچریال کے سری رامپور ایریا سنگارینی دورہ کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال آر وی کرنن نے کمشنر پولیس رام گنڈم وکرم جیت دگل کے ساتھ سری رامپور میں پرگتی میدان پر کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ رکن اسمبلی منچریال این دیواکر راؤ ‘ پداپلی کے رکن پارلیمنٹ بالکا سمن کو تفصیلات سے واقف کروایا گیا ۔ اس موقع پر ڈی سی پی منچریالوینو گوپال راؤ کے علاوہ سرکاری اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔