حیدرآباد۔15ستمبر ( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سکریٹریٹ میں واقع اپنے چیمبرس( چیف منسٹر پیشی) میں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو مختلف محکمہ جات کے اُمور انجام دینے کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ چیف منسٹر چیمبرس میں خدمت انجام دینے والے اسپیشل سکریٹری مسٹر راج شیکھر ریڈی کو محکمہ جات صحت ‘ تعلیم ‘ قانون و انصاف ‘ ٹرانسپورٹ اور چیف منسٹرس ریلیف فنڈ وغیرہ کی ذمہ داری سونپی ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ ان محکمہ جات کے تمام اہم فائلیس کا جائزہ لینے کے بعد ہی یہ فائیلیں چیف منسٹرس کو روانہ کی جائیں گی جبکہ شریمتی سمیتا سبھروال اڈیشنل سکریٹری کو محکمہ جات ہاؤزنگ‘ بہبود خواتین و اطفال اور محکمہ جنگلات سے متعلق اُمور کی انجام دہی کیلئے ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں چیف منسٹرس آفس میں خدمات انجام دینے والے اسپیشل سکریٹری مسٹر بھوپال ریڈی کو بہبود‘ انڈومنٹ ‘سیول سپلائیز اور لیبر اُمور کی انجام دہی کیلئے ذمہ دار بتایا گیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ مختلف محکمہ جات کی جانب سے روانہ کی جانے والی اہم فائیلس کی مذکورہ عہدیدار بعد تنقیح چیف منسٹر کو روانہ کریں گے ۔