چیف منسٹر پر حالت ِنشہ میں پریس کانفرنس کرنے کا الزام : محمد علی شبیر

حیدرآباد۔ 6 ستمبر (سیاست نیوز) قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے گاندھی خاندان کے خلاف غیرپارلیمانی کے استعمال پر کے سی آر کو خبردار کیا اور نشے میں پریس کانفرنس کرنے کا الزام عائد کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ ملک کو آزاد کرانے والی کانگریس نے علیحدہ ریاست تشکیل دی ۔ گاندھی خاندان کے احسان مند رہنے کے بجائے کے سی آر سونیا و راہول گاندھی کے خلاف ریمارکس کرکے اپنی اوقات دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے سربراہ ٹی آر ایس کو زبان پر لگام دینے کا مشورہ دیا، بصورت دیگر سنگین نتائج کا انتباہ دیا۔ انہوںنے کہا کہ ’نلوں سے گھر تک پینے کا پانی پہونچانے تک ووٹ نہ مانگنے کا کے سی آر نے وعدہ کیا تھا پھر وعدہ پورا کرنے سے قبل ہی اسمبلی تحلیل کرنے والے کے سی آر کیا صورت لے کر ووٹ مانگنے کیلئے عوام کے درمیان جائیں گے؟‘‘