حیدرآباد 5 جنوری (این ایس ایس ) وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر کنتالا راما کرشنا نے آج الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر این کرن کمار ریڈی نے اسمبلی میں سمیکھیا آندھرا قرار داد کی پیشکش کا وعدہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی کو دھوکہ دیا ہے ۔ انہوں نے آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بد بختانہ بات ہے کہ کرن کمار ریڈی اور چندرا بابو نائیڈو نے سمیکھیا آندھرا قرار داد کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس کے لیڈر نے کہا کہ اب یہ پروپگنڈہ کیا جارہا ہے کہ اگر ارکان تلنگانہ بل پر مباحث میں شامل ہوتے ہیں تو اس کا مطلب تقسیم قبول کرنے کے مترادف ہوگا ۔
کنتا لا راما کرشنا نے کہا کہ قرار داد کی منظوری ایک جمہوریہ عمل ہے اور چیف منسٹر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور وزراء کو مستعفی ہونے سے روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بل کے ہر ایک فقرے پر ارکان کو اطلاع فراہم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔