فصلوں کے نقصان پر معاوضہ کی ادائیگی کا تیقن
بھوانی(ٹاملناڈو ) ۔19اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر ٹاملناڈو کے پلانی سوامی نے آج فصلوں کے نقصان پر معاوضہ کی ادائیگی کا تیقن دیا ۔ ریاست کے ذخائر آب سے پانی کے زبردست اخراج کی وجہ سے سیلاب آگیا تھا اور کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی تھیں ۔ ان تالابوں میں میٹور اور بھوانی ساگر شامل ہیں ‘ جن کی وجہ سے کئی دیہات اور ان کی کھڑی فصلیں جو دریائے کاویری کے کنارے تھیزیرآب آگئی تھیں ۔اس کی معاون ندی ایروڈ میں بھوانی ہے جو ٹاملناڈو کے کئی اضلاع میں بھی بہتی ہے ‘ فی الحال بھوانی ساگر میں 21ہزار کیوزک پانی موجود ہے جن میں سے 3ہزار کیوزک پانی میٹور ذخائر آب سے خارج کیا گیا ہے ۔ میٹور میں دو لاکھ کیوزک پانی آچکا ہے ۔ چیف منسٹر اخباری نمائندوں سے سیلاب زدہ علاقوں کی فصلوں کا ضلع ایروڈ میں جائزہ لینے کے بعد بات کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت معاوضہ تباہ ہونے والی جائیدداوں کے لئے نقصان کی حد تک ادا کرے گی ۔ حکومت فصلوں کا نقصان سیلاب کے بعد کتنا ہوا ہے اور سیلاب کا پانی اترنے کے بعد کتنا ‘ اس کا تخمینہ کیا جائے گا اور معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔ جو لوگ بھوانی اور کاویری دریاؤں کے کناروں پر مکانات میں ہیں انہوں نے محفوظ اور پکے مکانوں کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے ۔ ۔ انہوں نے متاثرہ افراد کی درخواستوں پر کارروائی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان افراد کو جن کے مکانات کو نقصان پہنچا ہے کیونکہ وہ زیرآب آگئے تھے یا پھر تالابوں سے پانی کے اخراج کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ‘ معاوضہ ادا کررہی ہے ۔