حیدرآباد ۔ 15۔ جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے آج وزیر فینانس ای راجندر کی عیادت کی اور ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے آج یشودھا ہاسپٹل پہنچ کر زیر علاج وزیر فینانس سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے راجندر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیر فینانس کی صحت مستحکم ہے اور انہیں مزید دو دن آرام کی ضرورت ہے۔ چیف منسٹر نے ڈاکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ علاج پر خصوصی توجہ دیں اور ہاسپٹل سے ڈسچارج کرنے سے قبل ماہر ڈاکٹرس سے مشاورت کی جائے۔ راجندر کو ہاسپٹل میں شریک کئے جانے کے بعد گورنر نرسمہن کے علاوہ چیف منسٹر کی اہلیہ اور متعدد وزرا و عوامی نمائندوں نے ان کی عیادت کی تھی ۔