چیف منسٹر نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دی

حیدرآباد 10 مئی ( آئی این این ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کریمنگر سے حضور آباد جاتے ہوئے تاڈی کل کے مقام پر اچانک ایک شادی کی تقریب میں رک کر نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی ۔ چیف منسٹر ریتو بندھو اسکیم کا افتتاح کرنے جا رہے تھے ۔ راستہ میں جب انہوں نے ایک مقام پر شادی کی تقریب دیکھی تو بس کو رکوایا ۔ خود نیچے اترے اور نوبیاہتا جوڑے کاویا اور منوہر کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے اس جوڑے کو کلیان لکشمی اسکیم سے مالی امداد کا تیقن دیا ۔ شادی کی تقریب میں چیف منسٹر کی اچانک آمد سے نوبیاہتا جوڑے ‘ ارکان خاندان اور دوست احباب میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔ انہوں نے چیف منسٹر اور وزیر فینانس ایٹالہ راجندر سے اظہار تشکر کیا ۔