حیدرآباد 2 ڈسمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج ضلع سدی پیٹ میں ایراولی اور نرسنا پیٹ کے مقامات پر ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کیا ۔ چندر شیکھر راؤ نے ان گاووں کی ترقی کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ یہاں ان کیدورہ کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے کیونکہ یہاںڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے دونوں ہی مقامات پر زیر تعمیر مکانات کا خود تفصیلی مشاہدہ کیا اور استفادہ کنندگان و دوسرے عوام سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے عہدیداروں سے یہ معلوم کیا کہ ان مکانات میں کیا سہولیات فراہم کی جا رہیا ہیں اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سربراہی آب ‘ برقی سربراہی ‘ ڈرینیج اور سڑکوں کی تعمیر میں معیار کا خاص طور پر خیال رکھیں۔ عہدیداروں نے چیف منسٹر کو مطلع کیا کہ یہاں ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر کا کام تقریبا تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ ٹی ایس ایم ڈی سی کے صدر نشین سبھاش ریڈی اور دوسرے اعلی عہدیدار بھی اس دورہ میں چیف منسٹر کے ہمراہ موجود تھے ۔