ممبئی 4 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے احمد نگر ضلع میں ایک 35 سالہ بیروزگار شخص چیف منسٹر دیویندر فرنویس کی سمت دوڑنے لگا تھا اور اس کے ہاتھ میں ملازمت کی درخواست تھی ۔ تاہم اسے درمیان میں روک کر حراست میں لے لیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ احمد نگر کے رالے گان سدھی میں پیش آیا جہاں فرنویس کچھ سرکاری تقاریب میں شرکت کیلئے گئے تھے ۔ اس شخص کی پرشانت مہادیو کناڈے کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے جو مہکاری گاوں کا ساکن ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بیروزگار شخص ہے اور ملازمت کیلئے درخواست کے ساتھ چیف منسٹر کی سمت دوڑ رہا تھا ۔