چیف منسٹر سے سویڈن کے وفد کی ملاقات

حیدرآباد۔/18مارچ، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریاست تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے سویڈن سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈ گرین ٹکنالوجی ادارہ کی ممتاز شخصیتوں پر مشتمل ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران برقی پیداوری پلانٹ قائم کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کی اور بعض منصوبہ جاتی تجاویز پیش کئے۔
ان منصوبہ جات پر مشتمل تجاویز کے سلسلہ میں چیف مسٹر نے اپنے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ اس تعلق سے تفصیلی غور و خوض کرکے بہت جلد فیصلہ کرنے اور اس فیصلہ سے مطلع کرنے کا تیقن دیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر حیدرآباد میں یومیہ 4500 میگا واٹ برقی پیداواری گنجائش پائے جانے سے متعلق چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو واقف کروایا۔ علاوہ ازیں اس بائیو گیس اور بائیو ڈیزل کی پیداوار بھی کی جاسکتی ہے۔

مسٹر پی راملوصدرنشین ٹورازم مقرر
حیدرآباد۔/18مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے سابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر پی راملو کو تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن صدرنشین عہدہ پر نامزد کیا ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت کی جانب سے احکامات بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جاری کردہ احکامات کے مطابق مسٹر پی راملو کو کابینی وزیر کا موقف حاصل ہوگا۔