چیف منسٹر رمضان اور بونال کے انتظامات کا آج جائزہ لیں گے

حیدرآباد 15 جون ( آئی این این ) چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کل پیر کو عہدیداروں کے ساتھ ماہ رمضان اور بونال تہوار کے انتظامات کا شخصی طور پر جائزہ لیں گے ۔ چیف منسٹر امکان ہے کہ اجلاس میں فیس ری ایمبرسمنٹ کے مسئلہ پر بھی غور کرینگے ۔ اجلاس میں مئیر حیدرآباد ماجد حسین ‘ ریاستی وزرا ‘ حیدرآباد شہر کے عوامی نمائندے اور متعلقہ محکموں کے عہدیدار شرکت کرینگے ۔ یہ اجلاس پیر کو ڈھائی بجے دن سی بلاک کانفرنس ہال سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا ۔