محکمہ اقلیتی بہبود نے اردو آفیسرس کے تقررات کے بعد پہلی مرتبہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دفتر سے آج اردو زبان میں پریس نوٹ جاری کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے دفتر کے لیے گریڈ I اور گریڈ II زمرے کے دو عہدیداروں کو الاٹ کیا گیا ۔ ان میں سے گریڈ II زمرے کے منتخب امیدوار نے خدمات کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ جب کہ گریڈ I کا معاملہ عدالت میں زیر دوران ہے ۔ اردو آفیسر نے پہلا پریس نوٹ اسٹیٹ کوآپریٹیو آئیل سیڈس گروورس فیڈریشن کے صدر نشین کی حیثیت سے کے رام کرشنا ریڈی کے تقرر سے متعلق جاری کیا ہے ۔۔