چیف منسٹر جھارکھنڈ کی عدالت میںحاضری

جمیشدپور۔یکم جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر جھارکھنڈ رگھوویر داس نے سال 2009ء میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کے سلسلہ میں آج عدالت میں حاضری دی ۔ چیف منسٹر آج صبح اسٹیل سٹی پہنچے اور سب ڈیویژنل مجسٹریٹ جج کے کے تیواری کے اجلاس پر حاضر ہوئے جہاں پر ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے وکلاء نندکشور مصرا اور دیویندر سنگھ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت کی تاریخ 11جون مقرر کی ہے ۔ رگھوویر داس کے علاوہ اس وقت کے صدر جمشید پور مہانگر کمیٹی بی جے پی مسٹر چندر شیکھر مصرا اور پارٹی لیڈر امر کمار شرما نے بھی عدالت میں حاضری دی جبکہ ایک اور ملزم بلکرام بھٹ کی موت واقع ہوئی ہے ۔ جمشید نوٹیفائیڈ ایریا کمیٹی کے عہدیداروں کی شکایت پر ایک ایف آئی آر درج کیا گیا تھا۔