حیدرآباد۔/2جنوری، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج خصوصی طیارہ سے کیرالا کیلئے روانہ ہوئے جہاں وہ کل ایک شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ بیگم پیٹ ایرپورٹ سے چیف منسٹر آج سہ پہر کیرالا کیلئے روانہ ہوئے۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر محمود علی، ریاستی وزیر تملا ناگیشورراؤ، پارلیمنٹری سکریٹری جلگم وینکٹ راؤ، ارکان پارلیمنٹ کے کیشورراؤ اور جتیندر ریڈی بھی کیرالا روانہ ہوئے۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ کے سی آر کل تھریسور میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کرینگے اور پھر کیرالا حکومت کی جانب سے جنگلات کے تحفظ سے متعلق ادارہ کا دورہ کرینگے۔ چیف منسٹر کل شام حیدرآباد واپس ہوجائیں گے۔