چیف منسٹر تلنگانہ کی گورنر سے ملاقات

حیدرآباد۔/4مارچ، ( این ایس ایس ) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن سے راج بھون میں ملاقات کی۔ تلنگانہ اسمبلی اور آندھرا پردیش اسمبلی کا بجٹ سیشن جو 7بجے سے شروع ہورہا ہے، اس پس منظر میں یہ ملاقات کافی اہمیت کی حامل سمجھی جارہی ہے۔ چیف منسٹر نے ضابطہ کے مطابق گورنر سے اسمبلی سیشن کے پہلے دن خطاب کی خواہش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ 27مارچ تک جاری رہنے والے اس سیشن کی کارروائی کو موثر انداز میں چلانے کے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

علحدہ ہائیکورٹ کیلئے راجیہ سبھا میں تحریک التواء
حیدرآباد۔/4مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے ریاست کیلئے علحدہ ہائی کورٹ کے مسئلہ پر راجیہ سبھا میں تحریک التواء پیش کی۔ سینئر ٹی آر ایس رکن کے کیشوراؤ نے یہ تحریک پیش کی۔ اس دوران ریاستی وکلاء کے فورم نے اپنے مطالبہ کی تائید میں اندرا پارک سے ’’ چلو سکریٹریٹ ‘‘ ریالی نکالی۔
۔ یہ ریالی اندرا پارک سے شروع ہوئی اور پولیس نے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے تھے۔