چیف منسٹر تلنگانہ اور گورنر ای ایس این ایل نرسمہن کا گاندھی جی کو خراج

باپو گھاٹ لنگر حوض پر گلہائے عقیدت کی پیشکشی ، دیگر قائدین کی بھی شرکت
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آج 145 ویں یوم پیدائش کے موقع پر مختلف معزز شخصیتوں نے حیدرآباد میں لنگر حوض کے پاس واقع باپو گھاٹ پہونچ کر گلہائے عقیدت پیش کرنے کے علاوہ بھر پور خراج عقیدت پیش کیا ۔ بالخصوص تلنگانہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن ، چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔ بعد ازاں تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں مہاتما گاندھی کے مجسمہ کی چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی مسٹر مدھوسدن چاری ، ڈپٹی اسپیکر شریمتی پدما دیویندر ریڈی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ اور دیگر بعض وزراء نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو گل ہائے عقیدت پیش کیا ۔ علاوہ ازیں تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نائب صدر نشین مسٹر این ودیا ساگر رکن قانون ساز کونسل کے پربھاکر بی جے پی رکن پارلیمان بنڈارو دتاتریہ ، سینئیر کانگریس آئی قائد و رکن پارلیمان ، مسٹر وی ہنمنت راؤ و دیگر قائدین نے شرکت کر کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں شامل ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس موقع پر چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے باپو گھاٹ کی اراضیات کی تفصیلات عہدیداروں سے حاصل کیں ۔۔