چیف منسٹر اے پی کے سہ روزہ دورہ سنگاپور کا آغاز

سنگاپور ۔ 12 ۔ نومبر : ( پی ٹی آئی ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو تین روزہ دورہ پر آج سنگاپور پہنچ چکے ہیں ۔ چیف منسٹر کی قیادت میں 13 رکنی اعلی سطحی وفد جن میں اعلی عہدیدار بھی شامل ہیں ۔ سنگاپور میں اعلی عہدیداروں فور ٹاپ بزنس قائدین سے ملاقات کرے گا ۔ چیف منسٹر اے پی کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد نائیڈو کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے ۔ چندرا بابو نائیڈؤ دورہ سنگاپور کے دوران بحیثیت مہمان خصوصی سالانہ جنوبی ایشیائی کانفرنس میں کلیدی خطبہ دیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نائیڈو سنگاپور میں تجارتی کانفرنسوں کا اہتمام کرتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاروں کو ریاست آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کریں گے ۔ چیف منسٹر اے پی سینئیر وزیر ( سنگاپور ) گوچوک ٹونگ سے کل ملاقات کریں گے ۔ جب کہ وزیر فینانس تھرمن کی جانب سے ترتیب دئیے جانے والے عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔ چندرا بابو نائیڈو سنگاپور میں مختلف سرکاری اداروں کے علاوہ انٹرنیشنل انٹرپرائز کے زیر اہتمام سی ای او بریک فاسٹ راونڈ ٹیبل کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔۔