حیدرآباد۔یکم جولائی(یو این آئی) آندھراپردیش کے وزیراعلی این چندرابابونائیڈو اس ماہ کی 8اور9تواریخ کو سنگاپور کا دورہ کریں گے ۔وہ گلوبل سٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔وہ نئے دارالحکومت امراوتی کی تعمیر کے سلسلہ میں سنگاپور حکومت کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے ۔نئے دارالحکومت کے علاقہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور دیگر امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔اس ماہ کی 9تاریخ کو ہونے والے مئیرس کے اجلاس میں بھی وہ شرکت کریں گے اور پلینری سیشن سے خطاب کریں گے ۔ان کے ساتھ سنگاپور جانے والے وفد میں وزیر فینانس وائی رام کرشنوڈو،وزیر نارائنا،سی آرڈی اے کمشنر سریدھر،امراوتی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائرکٹرلکشمی پارتھاسارتھی اور دوسرے شامل ہیں۔