چیف منسٹر اے پی اقوام متحدہ کے فورم سے خطاب کریں گے

حیدرآباد ۔17۔ ستمبر (یو این آئی) آندھر اپردیش کے وزیراعلی این چندرا بابو نائیڈوکو 24ستمبر کو سالانہ جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرا م میں خطاب کیلئے مدعو کیاگیا ہے ۔ان کے کلیدی خطاب کا موضوع” مالیاتی پائیدار زراعت :عالمی چیلنجز اور مواقع ” ہوگا ۔ اپنے مکتوب میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے اگزیکٹیو ڈائرکٹر ایرک سولہم نے صفر بجٹ قدرتی زراعت کے پروگرام کے ذریعہ ماحولیاتی تبدیلی ،سماجی و معاشی اثرات کی ستائش کی ہے ۔