چیف منسٹر آندھراپردیش کا8 جنوری کو دورہ سری لنکا

حیدرآباد یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام)آندھراپردیش کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو 8 جنوری کو سری لنکا کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدر مائتری پالا سری سینا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں شرکت کیلئے چندرا بابو نائیڈو کو دعوت دی گئی ہے ۔