حیدرآباد 22 جنوری ( این ایس ایس ) وزیر اکسائز پدما راؤ گوڑ نے چیف منسٹرس ریلیف فنڈ سے آٹھ خاندانوں میں امداد کے چیکس تقسیم کئے ۔ سیتاپھل منڈی میں ایک تقریب میں وزیر موصوف نے آٹھ خاندانوں میں جملہ 6 لاکھ روپئے مالیتی چیکس تقسیم کئے ۔ فی کس 75000 روپئے علاج کیلئے دئے گئے ۔