چیف سکریٹری اے پی کا محکمہ فینانس کے عہدیداروں کیساتھ اجلاس

حیدرآباد ۔ 7 فبروری (آئی این این) چیف سکریٹری آندھراپردیش ریاست مسٹر ایر کرشنا راؤ نے محکمہ فینانس کے عہدیداروں کے ساتھ ریاست کے مالی موقف پر ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ دوران اجلاس حکومت ہند سے نان پلان مالی آمدنی، خرچ اور دیگر پر غوروخوض کیا گیا۔ بعدازاں اسپیشل چیف سکریٹری پلاننگ ایس پی ٹکر نے چیف سکریٹری سے ملاقات کیا اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹرانسفارمنگ انڈیا آیوگ سے واقف کروایا۔ پرنسپل فینانس سکریٹری اجئے کلام، سکریٹری اگریکلچر اینڈ کوآپریشن پریم چندرا ریڈی اور دیگر نے اس اجلاس میں شرکت کی۔