تروپتی ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پی ٹی آئی ) : ہندوستان کے چیف جسٹس راجیندر مل لودھا نے آج یہاں تروملا کے قریب پہاڑیوں پر واقع مشہور و معروف لارڈ وینکٹیشورا مندر میں پوجا کی ۔ جسٹس لودھا اپنی شریک حیات اور دیگر ارکان خاندان کے ساتھ دوپہر میں یہاں پہونچے اور پوجا کی ۔ مندر کے ذرائع نے کہا کہ چیف جسٹس لودھا آج رات پہاڑی علاقہ میں رات کا توقف کریں گے اور کل صبح بھی لارڈ وینکٹیشورا کی پوجا کریں گے ۔ چیف جسٹس ہند اس عہدہ پر پانچ ماہ کی مختصر میعاد کی تکمیل کے بعد 27 ستمبر کو وظیفہ حسن خدمات پر سبکدوش ہوں گے ۔ مسٹر جسٹس لودھا اور ان کے ارکان خاندان نے مندر میں تقریبا 20 منٹ گذارا جہاں مندر کے انتظامیہ نے انہیں لڈو پرساد پانی اور لارڈ وینکٹیشورا کی تصویر پیش کی ۔