چیف جسٹس آف انڈیا کا اپنے ہی کیس کی سماعت کرنا غلط : ہیگڈے

حیدرآباد 23 اپریل (پی ٹی آئی) سپریم کورٹ کے سابق جج این سنتوش ہیگڈے نے کہاکہ چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی نے اپنے ہی جنسی ہراسانی کیس میں ملوث ہونے کے کیس کی سماعت کرنا غلط ہے۔ چیف جسٹس کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات ہیں۔ گوگوئی کے خلا ف داخل کردہ شکایت کی سماعت کرنے والی بنچ کی قیادت خود گوگوئی کررہے، آخر وہ اپنی اس حرکت سے کیا پیام دینا چاہتے ہیں۔