نئی دہلی ۔ /27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے چیف جسٹس آف انڈیا دیپک مشرا کی سرزنش کی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ سے جن کا تعلق مختلف اپوزیشن پارٹیوں سے ہے اور این سی پی کے قائدین سے دستخطیں حاصل کی جارہی ہیں۔تاہم اس اطلاع کی کانگریس اور اس کے سینئر قائدین کی جانب سے توثیق نہیں کی گئی۔ انہوں نے اس معاملے پر سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا ۔ اس کارروائی کی توثیق کرتے ہوئے این سی پی قائد مجید میمن نے کہا کہ کانگریس سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کی حیثیت سے چیف جسٹس آف انڈیا کی سرزنش کی کارروائی میں سب سے آگے ہے ۔