چیرمین اے پی الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کی حلف برداری

حیدرآباد ۔ 11 اکٹوبر (این ایس ایس) جسٹس جی بھوانی پرساد نے بحیثیت چیرمین آندھراپردیش الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (اے پی ای آر سی) حلف لیا اور کہا کہ کمیشن ریاست میں برقی شعبہ کو ترقی دینے کیلئے ایک سازگار ماحول پیدا کرے گا اور عہد کے ساتھ کارکردگی انجام دے گا۔ جسٹس بھوانی پرساد نے کہا کہ الیکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کے چیرمین کی حیثیت سے کام کرنا ان کیلئے ایک اچھا موقع ہے اور کہا کہ کمیشن بین الاقوامی سطح کی بہترین پراکٹیس کو اختیار کرنے کیلئے پاور یوٹیلیٹیز کی مدد اور حوصلہ افزائی کرے گا۔