چیرلا پلی جیل میں قیدی علاج کے دوران فوت

حیدرآباد ۔ /7 اگست (سیاست نیوز) چیرلا پلی جیل میں ایک قیدی علاج کے دوران فوت ہوگیا جو عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا ۔ یہ بات کشائی گوڑہ پولیس ذرائع نے بتائی۔ بتایا جاتا ہے کہ 54 سالہ قیدی نرسمہا جو گذشتہ دو مہینوں سے خرابی صحت سے پرشیان تھا، عثمانیہ جنرل ہاسپٹل میں فوت ہوگیا ۔ نرسمہا عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا ۔ اس کا قیدی نمبر 2037 تھا۔ اس قیدی کو قتل کے معاملہ میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ سال 2006 میں چیرلہ پلی جیل منتقل کیا گیا تھا۔