دہرہ دون۔/6نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہرہ دون ۔ مسوری روڈ پر واقع موضع مکاوالا میں ایک چیتے نے ایک 70سالہ خاتون کو ہلاک کردیا۔ محکمہ جنگلات کے ایک آفیسر کے مطابق 70سالہ خاتون گیندادیوی جو جنگل سے چارہ حاصل کرنے کیلئے گئے تھی، وہپاں اس پر ایک چیتے نے حملہ کردیا۔ راج پور رینج کے فاریسٹ آفیسر انوپ کوسین نے بتایا کہ خاتون کی نعش گاؤں والوں نے آج صبح دریافت کی جہاں اس کے گلے پر زخموں کے نشانات ھے۔ اس واقعہ کے بعد جنگل کے علاقہ میں پولیس کی گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر جنگل کے آس پاس رہنے والوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سب خوفزدہ ہوچکے ہیں اور چیتے کو رہائشی علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے ہر ممکنہ موثر اقدامات کئے جائیں۔