محترم محمد رضی الدین معظم
جب بھی شادی کا مسئلہ آتا ہے تو لوگ خوبصورت لڑکی تلاش کرتے ہیں، حالانکہ خوبصورتی اللہ تعالیٰ کی دین ہے۔ قطع نظر اس کے درج ذیل طریقوں پر عمل کیجئے، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ ہر نماز کے بعد تین بار سورۂ ناس پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دَم کرکے چہرہ پر پھیر لیا کریں۔ پھر ۴۰ بار ’’یاجمیل‘‘ پڑھ کر دَم کرلیں، ان شاء اللہ تعالیٰ چہرہ نکھر جائے گا۔
٭ بعد نماز فجر بوقت طلوع آفتاب مشرق کی طرف چہرہ کرکے گیارہ بار درود شریف پڑھیں اور اس کے بعد گیارہ مرتبہ ’’یااللّٰہ یاجمیل‘‘ پڑھ کر پانی پر دَم کرکے پیتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ کامیابی ملے گی۔
٭ ایک عدد لال ٹماٹر کے دو ٹکڑے کریں، پھر ان دونوں کو اچھی طرح چہرہ پر ملیں، چہرہ نکھر جائے گا۔
٭ دودھ میں بادام کا سفوف ڈال کر لیئی جیسا بنالیں اور پھر اُسے چہرہ پر ملیں، ان شاء اللہ تعالیٰ چہرہ نکھر جائے گا۔
٭ دودھ میں روغن زیتون ڈال کر پینے سے بھی چہرہ نکھرتا ہے۔
٭ آٹے کی بھوسی میں چھاچھ ملاکر دس منٹ تک چہرہ اور گردن پر ملیں، ان شاء اللہ تعالیٰ چہرہ نکھر جائے گا۔