چہرہ ڈھک کر نہ سویا کرو

چہرہ ڈھک کر نہ سوئیں گے ہم اب کبھی
ہے نصیحت ہمارے یہ استاد کی
ایک نعمت ہے قدرت کی تازہ ہوا
سوئیں تو اپنا رکھیئے گا چہرہ کُھلا
آکسیجن نہ تازہ اگر پائیں گے
اچھی صحت سے محروم ہوجائیں گے
آکسیجن ہے لازم سبھی کے لیے
بلکہ یہ شرط ہے زندگی کے لیے
سوئیں گے تو نہ چہرہ چھپائیں گے ہم
گھر کے ہر فرد کو بھی بتائیں گے ہم
جب بھی کمرہ کوئی آپ بنوایئے
ایک روزن ضرور اُس میں رکھوایئے
اسی روزن سے تازہ ہوا آئے گی
آکسیجن بھی بھرپور مل جائے گی
آکسیجن ہے کیا چیز یہ سوچیئے
اور معلوم استاد سے کیجئے