نئی دہلی ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے 6 نیوکلیر طاقت کے حامل حملہ آور آبدوزوں کی تیاری کا عمل شروع کردیا ہے جس سے بحریہ کی مجموعی صلاحیتوں میں نمایاں تقویت آئے گی۔ جبکہ ہند ۔ بحرالکاہل خطہ میں چین کی ملٹری سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں۔ بحریہ کے سربراہ اڈمیرل سنیل لامبا نے آج کہاکہ آبدوزوں کی تیاری شروع ہوچکی ہے اور میں اِس سے زیادہ تفصیل نہیں بتاؤں گا۔ یہ صیغۂ راز کا پراجکٹ ہے لیکن یہ عمل شروع ہوچکا ہے۔ نیوی انڈو ۔ پسیفک ریجن میں اپنا رول ادا کریگی جب ہندوستان، آسٹریلیا، جاپان اور امریکہ پر مشتمل 4 رخی اتحاد وجود میں آئے گا۔
اس طرح اُنھوں نے اہم بحری گزرگاہوں میں واضح رول ادا کرنے نیوی کی تیاری پر روشنی ڈالی۔ ایک بڑے اقدام میں 4 ملکوں کے عہدیداران اِس ماہ کے اوائل ایک اہم نکتہ پر خطاب کرتے ہوئے ہند ۔ بحرالکاہل خطہ میں جنگی نقطہ نظر سے اہمیت کے حامل اتحاد تشکیل دینے کا عمل شروع کیا تھا۔