چھگن بھوجبل کو اعزاز

تھانے ۔ 9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) این سی پی کے کہنہ مشق اور او بی سی قائد چھگن بھوجبل جو بامبے ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی کے احکام رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے مقدمہ میں حاصل کرچکے ہیں۔ انہیں 11 مئی کو ’’یودھا‘‘ (جنگجو) ایوارڈ عطا کیا جائے گا۔ ساماجک نیائے یاترا پھولے واڑہ سے روانہ ہوئی تھی جو 19 ویں صدی کے سماجی مصلح جیوتی با پھولے کی قیامگاہ سے شروع ہوئی تھی اور اس کا اختتام جنوبی ممبئی میں آزاد میدان سے ہوا تھا۔ اسی وقت بھوجبل نے او بی سی طبقہ پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ پیش کیا تھا۔