حیدرآباد ۔ 30 جون (راست) پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر ؍ سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیراہتمام 2015-16ء کیلئے ریاست کے چھوٹے اردو اخبارات کی مالی اعانت کیلئے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ اسکیم کے تحت درخواست گذار اپنی درخواست کے ساتھ آر این آئی، اکریڈیشن کارڈ، بینک اکاونٹ نمبر معہ IFS Code، پاس بک کی Self Attested زیراکس کاپیوں کے علاوہ تازہ شماروں کی کاپیاں 4 جولائی 2016ء تک oe دفتر تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی چوتھی منزل، حج ہاؤز، نامپلی، حیدرآباد میں داخل کریں۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ منظورہ درخواست گذاروں کی رقم ان کے بینک اکاؤنٹ میں آن لائن جمع کرائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کسی کے ایک سے زائد اخبارات ہوں تو انہیں کسی ایک اخبار پرہی امداد دی جائے گی۔