جئے پور 6 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر برائے اسمال اینڈ میڈیم انڈسٹری کلراج مشرا نے کہا کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزس کیلئے حکومت جلد نئی پالیسی متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ایم ایس ایم ای سے متعلقہ اسوسی ایشن کے ساتھ تبادلۂ خیال بھی کیا جارہا ہے ۔ ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے آج کہا کہ ہم ایم ایس ایم ای کی نئی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں تاکہ اس سے مربوط اُن مسائل کی یکسوئی کی جاسکے جن کا اس شعبہ کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
ہند میں القاعدہ کی شاخ قائم کرنے کی مسلم تنظیموں کی مذمت
ناسک ۔ 6 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) سنی مرکزی سیرت کمیٹی کے ایک وفد نے القاعدہ کی جانب سے برصغیر ہند میں شاخ قائم کرنے کی مذمت کی اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مذکورہ وفد نے ناسک کے بھدرا کالی پولیس اسٹیشن میں شکایت داخل کی ہے ۔ ناسک پولیس کمشنر کے کے سرنگلی نے آج یہ بات بتائی ۔ واضح رہے کہ القاعدہ لیڈر ایمن الظواہری نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ جنوب ایشیاء میں اپنی شاخ قائم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ وفد میں شامل میر مختار اشرفی نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستانی مسلمان اپنے ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔