چھوٹا شکیل کی لڑکی کی شادی کا دبئی میں استقبالیہ ، مہاراشٹرا پولیس چوکس

ممبئی۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈر ورلڈ ڈان چھوٹا شکیل کی دُختر کی شادی 19 ستمبر کو پاکستان میں انجام پائی۔ اس شادی کی استقبالیہ تقریب 27 ستمبر کو دبئی میں منعقد ہوگی۔ مہاراشٹرا پولیس ممبئی ایرپورٹ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے کیونکہ کئی فلمی شخصیتیں اور چھوٹا شکیل کے بہی خواہوں کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ چھوٹا شکیل جو داؤد ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے، یہ اطلاعات بھی ہیں کہ بالی ووڈ اداکاراؤں جیسے سنجے دت، پریتی زنٹا اور دیگر سے اس کے قریبی روابط ہیں۔ پولیس کا یہ موقف ہے کہ فلمی شخصیتیں راست دبئی کیلئے روانہ نہیں ہوں گی چنانچہ ہم ان کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔