چھتیس گڑھ کے گاؤ شالہ میں 18 گائے فوت

رائے پور ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع بروڈہ بازار میں ویلیج پنچایت کی جانب سے چلائے جارہے گاؤ شالہ میں چارہ نہ ہونے کے باعث فاقہ کشی اور دم گھٹنے سے 18 گائے فوت ہوگئیں ۔ سینئر عہدیدار نے بتایا کہ /3 اگست کو موضع روہیسی سے 18 مردہ گایوں کو برآمد کیا گیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع اس وقت ملی جب موضع میں مردہ گایوں کے ڈھانچوں کو دفنانے کیلئے منتقل کیا جارہا تھا ۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان گایوں کو ایک کمرے میں بند کردیا گیا تھا اور چارہ پانی نہیں ہونے سے فاقہ کشی کے بعد دم گھٹ کر فو ت ہوگئی ۔ بعض مقامی افر اد نے شکایت کی تھی کہ ان مویشیوں کی وجہ سے کھیتوں میں کھڑی فصلیں تباہ ہورہی ہیں ۔حکام نے مویشیوں کو پکڑ کر گاؤ شالہ کے ایک کمرے میں بند کردیا اور دیگر جانوروں کو گاؤ شالہ کے کھلے احاطہ میں چھوڑدیا ۔ جن گایوں کو کمرے میں بند کردیا گیا تھا وہ دوم گھٹ کر فوت ہوگئیں ۔ حکام نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ گاؤ شالہ کے کمرے میں مویشیوں کو بند رکھا گیا ہے ۔