چھتیس گڑھ کے چار افراد گوداوری میں غرقاب

امراوتی 31 مارچ ( پی ٹی آئی ) چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے چار افراد آج دریائے گوداوری میںغرقاب ہوگئے ۔ یہ لوگ یہاں سیاحت کیلئے آئے تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر ( داخلہ ) این چنا راجپا نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے مغربی گوداوری کے پولیس عہدیداروں سے بات کی اور واقعہ کی تفصیلات طلب کیں۔ راجپا نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ نعشوں کی ان کے آبائی مقام کو منتقلی کیلئے اقدامات کریں۔ پولیس کے بموجب یہ چار لوگ شیواگری آئے تھے اور یہاں خانگی ریسارٹ میں مقیم تھے ۔ آج صبح یہ لوگ دریا میں گئے اور حادثاتی طور پر غرقاب ہوگئے ۔