چھتیس گڑھ میں 2 نکسلائیٹس ہلاک

رائے پور۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں ضلع بیجاپور کے گھنے جنگل میں سکیورٹی فورسیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 نکسلائیٹس ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ تصادم کل شام موضع پڈمیٹا کے قریب جنگل میں اس وقت پیش آیا جب سکیورٹی عملہ کی مشترکہ ٹیم نے اس علاقہ میں تلاشی مہم پر تھی۔ ایڈیشنل ایس پی موہت گارگ کی زیرقیادت مشترکہ ٹیم جنگل میں پیشرفت کررہی تھی کہ اچانک ماؤسٹوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد دونوں طرف فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا تاہم سکیورٹی فورسیس کی پیش قدمی سے خوف زدہ ہوکر نکسلائیٹس فرار ہوگئے۔ انکاؤنٹر کے مقام پر 2 ماؤسٹوں کی نعش 303 سرویس رائفل، ایک 315 رائفل اور ایک بھرمار دستیاب ہوئے۔