رائے پور ۔ 22مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ پولیس نے آج 15نکسلائٹس کو ضلع سکماسے گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق ان میں سے دو ایسے نکسلائٹس ہیں جن کے سرپر انعامات رکھے گئے تھے ۔ تاہم پولیس نے یہ واضح کردیا کہ گرفتار نکسلائٹس کا تعلق گذشتہ ہفتہ ضلع سکما میں پیش آئے نکسلائٹس دھماکہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ البتہ یہ نکسلائٹس سکما میں ہی اس سے پہلے فبروری میں پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا الزام ہے ۔ پولیس نے گرفتاری سرچ آپریشن کے دوران کی ہے جس میں دو خاتون نکسلائٹس بھی شامل ہیں ۔