رائے پور۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں انتہاپسندی سے متاثرہ ضلع بشتر میں 12 نکسلائٹس بشمول 2 خواتین نے ممنوعہ سی پی آئی (مائوسٹ) کے نظریات سے مایوس ہوکر آج خودسپردگی اختیار کرلی۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ وجئے پانڈے نے بتایا باغیوں کی اکثریت کا تعلق نچلی سطح کے کارکنوں اور مشرقی بستر ڈیویژن سے جنہوں نے جگدیشور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر پر سینئر پولیس عہدیداروں کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی۔