چھتیس گڑھ میں ٹفن بم دستیاب

رائے پور ۔13 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نکسلائیٹس نے سکیورٹی فورسس کو نشانہ بنانے کے مقصد سے چھتیس گڑھ کے ضلع کونڈا گاؤں میں سڑک پر 10 کیلو دھماکو مادوں سے بھرا ٹفن بم رکھا تھا۔ سڑک پر سے گذرنے والے ایک شخص نے اسے دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی اور دھماکو مادوں کوناکارہ بنادیا گیا ۔ اس مقام پر تعمیراتی کام جاری ہے اور سکیورٹی عملہ یہاں سے گذرنے والا تھا۔