راج نندن گاؤں ۔ 6مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے ضلع راج نندن گاؤں میں ایک مشتبہ نکسلائٹ کی فائرنگ میں ایک 39سالہ کانسٹبل ہلاک اور ایک مقامی شہری زخمی ہوگیا ۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار نے کہا کہ یہ واقعہ کل رات سڑک بنجاری گاؤں میں پیش آیا ۔ ایک پولیس جوان جس کی نشاندہی گنیشور سنگھ عرف روی کی حیثیت سے کی گئی اپنے رشتہ کے بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے روانہ ہورہا تھا ‘ انہوں نے کہاکہ اوئیکے جو راج نندن گاؤں کے ڈسٹرکٹ ریزرو کے ایک گارڈ کی حیثیت سے بھرتی سے قبل ایک نکسلائٹ تھا ۔