رائے پور ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نکسلائٹس نے 10 گاڑیاںبشمول 8 ٹریکٹرس نذر آتش کردیئے تاکہ چھتیس گڑھ میں شورش زدہ کونڈہ گاؤں ضلع میں سڑک کی تعمیر میں رکاوٹ پیدا کی جاسکے۔ آئی جی پی بستر رینج ایس آر پی کلوری نے کہاکہ 12 تا 15 مسلح انتہا پسند جو سیاہ وردیوں میں ملبوس تھے، اِس مقام پر زبردستی پہونچ گئے۔ اُن کے ساتھ کیروسین تھا۔ اُنھوں نے تعمیراتی کارکنوں سے اِس مقام کا تخلیہ کرنے کی خواہش کی اور 10 گاڑیوں کو کیروسین چھڑک کر نذر آتش کردیا۔ اِن میں مقامی افراد کی ملکیت کے ٹریکٹر اور باقی گاڑیاں تعمیراتی کمپنی کی تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واردات پر پہونچ گئی اور حملہ آوروں کی تلاش کا آغاز کردیا۔
کشمیر میں سیلاب پر
خبررساں چیانلس کی مبالغہ آرائی
سری نگر ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) قدرتی حسن سے مالا مال وادیٔ کشمیر میں سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ صنعت سیاحت میں اِس کے لئے خبررساں چیانلس کو ذمہ دار قرار دیا جنھوں نے وادیٔ کشمیر میں سیلاب کی خبریں مبالغہ آرائی کے ساتھ پیش کی ہیں جس کی وجہ سے کئی سیاحوں نے کشمیر کا دورہ منسوخ کردیا۔