لکھنؤ ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس ایک جھٹکہ میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے آج چھتیس گڑھ انتخابات کیلئے اجیت جوگی کی جنتا کانگریس چھتیس گڑھ (جے سی سی) کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا اور انہیں وزارت اعلیٰ امیدوار بھی قرار دیا۔ بہوجن سماج پارٹی 90 رکنی اسمبلی میں 35 نشستیں لڑے گی اور جنتا کانگریس چھتیس گڑھ 55 پر مسابقت کرے گی۔ مایاوتی نے یہاں پریس کانفرنس کو بتایا کہ ہم نے جنتا کانگریس چھتیس گڑھ کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجیت جوگی وزارت اعلیٰ امیدوار ہوں گے۔ دیگر پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کے بارے میں میری رائے واضح ہے۔ قابل احترام نشستوں پر ہم اتحاد کریں گے۔