رائے پور ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع گاریہ بنڈہ میں اتوار کی اولین ساعتوں کے دوران سنٹرل ریزرو پولیس فو رس ( سی آر پی ایف) کے ایک نوجوان نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ اس مرکزی نیم فوجی فورسیس کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ہیڈکانسٹبل کرن سنگھ نے جو سی آر پی ایف کے 65 ویں بٹالین سے وابستہ تھا ۔ ہنڈر انوا گڑھ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع اپنے کیمپ میں ایک بجے شب سرویس ریوالور سے خود پر گولی چلالیا ۔ 47 سالہ جوان کے ساتھیوں نے بیرک میں گولی چلنے کی آواز سن کر وہاں پہونچے جہاں اس کو خون میں لت پت حالت میں پایا گیا ۔ جس کو فوری طور پر دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ مردہ قرار دیا ۔ کرن سنگھ جو ہریانہ کے ضلع سبدپور کا ساکن تھے /16 اگست سے رخصت پر تھا ۔ اور واپسی کے بعد نکسلائٹوں کے تشدد سے متاثرہ ضلع گاریہ بنڈہ میں /6 ستمبر کو ڈیوٹی پر رجوع ہوا تھا ۔ اس کے قبضہ سے کوئی خودکشی نوٹ دستیاب نہیں ہوا ہے ۔ تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ گھریلو مسائل سے پریشان تھا ۔