رائے پور۔31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ کے ضلع زنجگیر۔ چمپا ضلع میں اس وقت 7 افراد بشمول 5 خواتین ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے جب ایک ٹریکٹر سڑک سے پھسل کر ایک نہر میں جاگری۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کل شام دابرا پولیس اسٹیشن کے تحت فاگورم گائوں کے قریب پیش آیا۔ جبکہ حادثہ کا شکار یہ لوگ پڑوسی ضلع رائے گڑھ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنے گائوں واپس آرہے تھے۔ ایک خاندان کے 24 افراد ٹریکٹر میں سفر کررہے تھے کہ ایک خطرناک موڑ پر ڈرائیور نے کنٹرول کھودیا جس کے باعث یہ گاڑی پھسل کر نہر میں گرگئی۔ پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا۔