چھتیس گڑھ میں دھماکہ ،ایک جوان ہلاک ، 2 زخمی

رائے پور 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے دورہ سے قبل چھتیس گڑھ مسلح افواج کا ایک جوان ہلاک اور دو جوان ایک طاقتور بم دھماکہ میں زخمی ہوئے ۔ یہ دھماکہ ضلع سکما میںنکسلائیٹس نے کیا تھا ۔ نکسلائیٹس تشدد سے متاثرہ اس ضلع میں دھماکہ اس وقت ہوا جب سی اے ایف کی ٹیم کشٹارام پولیس اسٹیشن حدود میںموضع دھرمپنٹا کے قریب تلاشی مہم پر تھی ۔ راجناتھ سنگھ کے کل دورہ کے موقع پر سکیوریٹی انتظامات کے سلسلہ میں سیکیوریٹی فورسس نے چوکسی اختیار کی ہے ۔ سکما سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈی شراون نے کہا کہ جب سکیوریٹی جوانوں نے ایک تعمیری مقام کا گھیراو کیا تھا یہاں نکسلائٹس نے دھماکہ کیا اور اس میں دو جوان زخمی ہوئے ۔