رائے پور ۔31جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) دو نکسلائٹس جو مبینہ طور پر گذشتہ سال ایک سرپنچ کے قتل میںملوث تھے فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک ہوگئے ۔ تصادم کا آغاز آج دوپہر ونجل وایا دیہات میں ہوا تھا ۔ آئی جی پی بسَتر ایس آر پی کلوری نے کہا کہ خصوصی اطلاعات پر محکمہ سراغ رسانی کے ایک دستے نے خصوصی ٹاسک فورس ‘ضلع ریزرو پولیس گروپ کے ساتھ کارروائی شروع کی تھی ۔ ان کی موجودگی محسوس کرتے ہوئے مسلح نکسلائٹس نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس پر فوج کو مجبوراً جوابی فائرنگ کرنی پڑی ۔