رائے پور ۔ 11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ میں کانگریس کے حق میں واضح جیت کے رجحانات سامنے آتے ہی سابق چیف منسٹر اجیت جوگی نے آج کہا کہ انہیں ان نتائج پر خوشی ہے اور یہ کہ عوام نے ایسی پارٹی کو منتخب کیا ہے جسے وہ بی جے پی کا کارکرد متبادل سمجھتے ہیں ۔ صدر جنتا کانگریس چھتیس گڑھ ( جے ) نے اخباری نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاست کے عوام رمن سنگھ زیرقیادت حکومت کو بیدخل کرنا چاہتے تھے جو 15سال سے برسراقتدار تھی ۔ جوگی جو اپنی خود بھی پارٹی بنانے سے قبل کانگریس میں تھے ، انہوں نے کہا کہ اسمبلی چناؤ کے نتائج اُن کی پارٹی کو ریاست میں تھرڈ فرنٹ کے طور پر ابھرنے میں مدد دیں گے ۔